نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ امن کا قیام پاکستان اور بھارت کے مشترکا مفاد میں ہے۔ نئی دلی میں پریس کلب آف انڈیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ انہیں اْمید ہے کہ نئی بھارتی حکومت ہماری سوچ کو سمجھے گی۔
انھوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک موقع کی نزاکت کو سمجھیں، پاکستان اور بھارت تاریخ کے غلط رخ پر جانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امن میں ہمارا مشترکا مفاد ہے اور یہ مذاکرات کے عمل سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کویہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ماضی کو دفن کردیں یاایک دوسرے کے خلاف سینہ سپر رہیں۔