مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مہمند) مہمند ایجنسی،”امن کی بحالی میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے تقریری مقابلے کاانعقاد۔ محمد سلمان نے پہلی، رضوان اللہ نے دوسری اور آفراسیاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مرکزی مومند پریس کلب میںمقابلے کا اہتمام ”قدم پہ قدم لیسنر کلب”نے کیا تھا۔ مرکزی مومند پریس کلب غلنئی میں”امن کی بحالی میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے ”قدم پہ قدم لیسنر کلب”نے تقریری مقابلے کاانعقادکیا جس میں طالب علم محمد سلمان نے پہلی، رضوان اللہ نے دوسری اور آفراسیاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کا دوسرا ماہانہ تقریب مرکزی مومند پریس کلب میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت آل پرائیویٹ سکولز ایسوسیشن مہمند ایجنسی کے صدر جاوید خان نے کی۔ نظامت محب علی محب نے کی جبکہ اسی موقع پر پرائیویٹ سکولز طلباء مقامی شعراء ، ادیبوں اور صحافیوں سمیت سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ریڈیو ڈرامہ ” نمر پہ چینارونہ ”شرکاء کو سنایا گیا اور ایف سی آر کے اصلاحات کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
تقریب کے شرکاء نے ریڈیو ڈرامہ کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور اُن کو سراہا گیا۔ تقریب کے دوران تین مختلف نجی سکولوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جن میں غلام حسین محب، حیران مومند اور مختاج اللہ نے بطور جج خدمات انجام دئے۔
طالب علم محمد سلمان نے پہلی رضوان اللہ نے دوسری اور آفراسیاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو قدم بہ قدم کی طرف سے سٹیشنری اور اعزازی سرٹیفیکیٹ دئے گئے۔ صدر مجلس جاوید خان ، حاجی میر افضل ،غلام حسین محب، حیران مومند اور گل محمد مومند نے اظہار خیال کیا اور تقریب کو مثبت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہئے۔
انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا چاہے۔ تقریری مقابلے سے ان میں آگے بڑھنے اور اپنا ہدف حاصل کرنے کی لگن اور جستجو پیدا ہوگی۔ انہوں نے قدم پہ قدم ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔