کراچی (نمائندہ اسپورٹس) یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول کا افتتاح DHAمیں منعقدہ ایک شاندار تقریب میںہوگیا۔پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقدہ ”یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول” کا افتتاح PMCF انٹرنیشنل کے بانی وصدر شی ہان شہزاد احمد اورورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ،PAWOکے صدر اورنگزیب سلطان نے کیا جس کے بعد کراچی کے مختلف اضلاع میں مارشل آرٹس کے مختلف اسٹائلز کی چیمپئین شپس کا آغاز ہوگیا۔
فیسٹیول کے چیف آرگنائزر اور PMCFکے صدر شی ہان شہزاد احمد نے اس موقعے پر بتایا کہ اس طرح کے مارشل آرٹس فیسٹیولز کرانے کا مقصد تمام مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں اور اساتزہ کو قریب لانا اور آپس میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے۔PAWOکے صدر اورنگزیب سلطان نے کہا کہ یوم دفاع کے حوالے سے مارشل آرٹس فیسٹیول کا انعقاد بہت خوش آئند ہے ، ایسے مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملک میں قائم دہشت گردی کی فضاء کو کم کیا جاسکتا ہے۔
کیونکہ کھیل امن کی پہچان ہیں اور کھلاڑی امن کا سفیر۔ اس موقعے پرPMCFکے صوبائی ڈائریکٹرز اور مختلف مارشل آرٹس کے ایونٹ آرگنائزنگ سیکریٹریز سینسی کلیم اللہ خان (کیوکوشن)، سینسی ماسٹر راجہ غضنفر(کک باکسنگ)، ماسٹر راشد نسیم(فری اسٹائل ریسلنگ کراٹے)،ر سینسی عبدالمنان سلیم (شوتوکان کراٹے) ،ناظم برکت علی (ITFتائیکوانڈو)، سی فو گلاب شاہ (ووشو کنگفو)، سینسی سید اشرف علی اور سینسی خورشید سموں(کیوکوشن) بھی موجود تھے۔
فیسٹیول ١یک ہفتہ جاری رہے گا اور اس دوران مارشل آرٹس فیسٹیول میں شامل کئے گئے اسٹائلز کیوکوشن کراٹے، شوتوکان کراٹے، ITFتائیکوانڈو، کک باکسنگ، فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ اور ووشو کنگفو کی چیمپئین شپس منعقد ہونگی جبکہ ان کھیلوں کی مشترکہ تقریب تقسیم انعامات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ہوگی۔
جو مورخہ 10ستمبر کو کورنگی محمڈن فٹبال گرائونڈ میں شاندار انداز سے منعقد ہوگی اور اس موقعے پر فیسٹیول میں شریک تمام مارشل آرٹس ایونٹ کے کھلاڑیوں کا کمبائن مارشل آرٹ میگا ڈیمانسٹریشن بھی شامل ہوگا۔