کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے، پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ وفاقی وزرا چودھری نثار، خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ائیر پورٹ پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
اجلاس میں انہیں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کی گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔