بد امنی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت پوری قوم کی مسکراہٹ چھین لی ہے، شہزاد انور
Posted on September 4, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے صدر چودھری شہزاد انور، چیف آرگنائزر لاہور رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر اور نیامت علی بھٹی نمبردار آف مہد ی پور نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف مزید وقت ضائع کئے بغیر بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔
معصوم بچوں، عورتوں سمیت بے گناہوں کو قتل اور ریاست کاامن تباہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی مسلحت یا مفاہمت نہیں ہو سکتی، ملک دشمن عناصر، سفاک دہشتگرد کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہو سکتے۔ تما م سیاسی و مذہبی جماعتیں قیام امن کیلئے متحد ہوکر ذاتی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
بد امنی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت پوری قوم کی مسکراہٹ چھین لی ہے مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے پوری قوم کووزیر اعظم میاں نوازشریف کا ساتھ دینا پڑیگا۔ ہمیں مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہئے تاکہ اُن کو ملک کے کسی بھی حصے میں پناہ نہ ملے اور وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائیں۔ اگر مزید وقت مسلحت یا مفاہت میں گزارا گیا تو حالات بھی مزید خراب ہونگے لہٰذا فوری طور پر تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔