دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دیں گے جب کہ اس آمرانہ ذہنیت كی بھی مذمت كرتے ہیں جس کے تحت امن و امان کے نام پر اور تمام آئینی اصولوں کے خلاف سندھ پر وفاق نے چڑھائی کردی ہے۔
بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے لئے جدو جہد کرنے کے وژن پر بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان تمام لوگوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔