یروشلم (جیوڈیسک) کارروائیوں کا نتیجہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پندرہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کی کوشش سے اجتناب کرے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل امن عمل کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے ’تاہم اس کی کوئی قیمت نہیں ادا کرے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی معاہدے کے ذریعے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کروایا جاسکے۔ امریکا کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور فلسطین جلد بامقصد مذاکرات کا آغاز کریں۔