اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان سے مذاکرت تشکیل دی جانے والی حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ قیام امن کے بغیرمذاکرات کا سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔
حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات ہونے والے مذاکرات میں یہ طے ہو جائے گا طالبان مذاکرات میں کتنا سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بات اسی صورت آگے بڑھے گی جب طالبان کی جانب سے بنائی کمیٹی امن کے قیام کی ضمانت دے گی، بے شک ہم مذاکرات کے ذریعے اپنی اپنی خواہشات کا تاج محل بھی کھڑا کرلیں لیکن کسی بھی دہشت گری کی کارروائی کے نتیجے میں وہ ایک لمحے میں ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لئے اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ روکنا ہوگا۔
عرفان صدیقی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کراچی میں پولیس بس پر حملے جیسی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے حکومت یا حکومتی مذاکراتی کمیٹی ناراض ہو گئی ہے لیکن یہ مذاکرات بہت زیادہ طویل نہیں ہوں گے۔