دمشق (جیوڈیسک) شامی صدر بشار الاسد نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے تین سال بعد کہا ہے کہ دمشق حکومت امن مذاکرات کی خاطر اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے لیے تیار ہے لیکن مغرب نواز اپوزیشن نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
شامی سرکاری ٹیلی وژن نے وزرات خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دمشق حکومت ماسکو میں اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ ابتدائی مشاورت کے لیے تیار ہے تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق موجودہ بحران کا حل تلاش کیا جا سکے۔