امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پشاور میں دفعہ 144 نافذ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ماہ رمضان کے دوران پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وال چاکنگ ،کالے شیشے والی گاڑیو ں،غیر قانونی اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے لیکن شہریوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل کے مکمل کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ عید الفطر تک رہے گا۔