امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں جاری

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں کراچی امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری ہے، چیف سیکریٹری، آئی جی، کراچی پولیس چیف اور ڈی جی رینجرز موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ محمد چوہدری اعجاز نے امن وامان سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کو موثر قرار دے دیا ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کاررروائی کی جارہی ہے۔

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی نگرانی وزیر اعلی سندھ خود کررہے ہیں۔شہر میں ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، مزید 910 کیمرے نصب کئے جائینگے۔ چیف سیکریٹری کی رپورٹ کے ساتھ پولیس رپورٹ بھی منسلک ہے، اس رپورٹ کے مطابق 5 سے16 ستمبرکے دوران ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 1357 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف،347 پستول، 9دستی بم بھی برآمد ہوئے، کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا اور تصدیق کیلئے محکمہ داخلہ اور نادرا کے مابین معائدہ طے پاگیا ہے۔