کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی حافظ محمد صدیق مدنی نے ٹارگٹ کلنگ کی بدولت ممتاز تاجر حاجی گل زرین عشے زئی اور پی ٹی ایس ایم سی کلی حاجی صلاح الدین کے چیئرمین نذیر احمد اچکزئی کے بڑے بھائی حاجی آمین اللہ لونگ باچا پر اندھا دھند فائرنگ سے شہید کرنے پر غم وغصہ کی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہ کی وجہ سے ہر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے اور عوام امن و امان کی مخدوش صورتحال سے سخت پریشان ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکمرانوں نے معصوم شہریوں کو دھشت پھیلانے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے جبکہ اپنی اور اپنے تمام خاندانوں کے لیے سرکاری وسائل سے بیش بہا سیکورٹی انتظامات کر رکھے ہیں۔
حافظ محمد صدیق مدنی نے مذید کہا کہ حکومتی ادارے صرف لفاظی حد تک ہیں عملی طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ نہیں کیا جا رہا۔ حکمران بلوچستان بالخصوص چمن میں قتل و غارت گری کے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت پالیسی مرتب کرتے تاکہ عوام میں پایا جانے والا خوف و ہراس ختم ہوتا لیکن تواتر کے ساتھ واقعات میں اضافہ سوالیہ نشان ہے امن و امان کی مد میں کھربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود آئے روز امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوتی جارہی ہے پارٹی اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ممتاز تاجر حاجی گل زرین ، حاجی محمد عظیم شاہ، محمد حنیفیاء عشے زئی ، نورشاہ عشے زئی اور پی ٹی ایس ایم ایس کلی حاجی صلاح الدین کے چیئرمین نذیر احمد اچکزئی کیساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء کی کہ شہید حاجی آمین اللہ لونگ باچا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
حافظ محمد صدیق مدنی نے حکومت وقت سے پر زور اپیل کی کہ وہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔