اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا سب لوگ کراچی کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ قیام امن کے لئے ٹائم فریم نہیں پیشرفت ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کاروائی کے نتائج نظر آئیں گے۔ وفاق صوبائی حکومت کی ہر ممکن امداد کرنے کو تیار ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا روشنیون کے شہر کی رونقیں دوبارہ بحال کریں گے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ صوبائی حکومت کی صوابدید پر ہے۔ شہر کا امن برباد کرنے والے چار سو پچاس دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔