امن ہم سب کی ذمہ داری، سانحہ راولپنڈی، ملتان، بہاول نگر، چشتیاں انتہائی افسوسناک ہے
Posted on November 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: امن ہم سب کی ذمہ داری، سانحہ راولپنڈی، ملتان، بہاول نگر، چشتیاں انتہائی افسوسناک ہے۔ تمام مسالک کے لوگ تحمل برد باری اور صبر سے کام لیں ۔ ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول، امید وار چیئر مین ضلع کونسل صاحبزادہ محبوب الحسن، سابق MPA ملک عبدالشکور سواگ، امیدوار چیئر مین ضلع کونس پیر قمرالزمان قریش۔
پیر چوہدری فرخ اسماعیل اور انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ امن کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ملکی حالات کسی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ۔ حکومت ہائی کورٹ کے جج سے واقعہ کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کروا کر اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔