لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صوبائی رہنما محمد آصف شہزاد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی شعبدہ بازی نے ہرشعبہ برباد کر دیا۔ہم پنجاب میں جنگل کا قانون تسلیم نہیں کریں گے۔شہید جیالے امتیاز حیدر کے یتیم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ہمارے شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا،عدلیہ انصاف کی فراہمی اورفراوانی یقینی بنائے۔عوام نے تخت رائیونڈ کابینڈ بجادیا ،ان کی نفرت کاسیلاب پاناما لیگ کوبہا لے جائے گا۔ امریکہ کاشام پرمزید حملے کرنے کاعندیہ خطرناک ہے۔ مقتدرقوتوں کادوہرامعیاربے نقاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ معصوم مقتول بچوں کے قاتل ان کی غمزدہ مائوں کی آہوں اوربددعائوں سے ڈریں،ان بدنصیب مائوںکی آہیں کسی قاتل کوچین سے سونے اورمرنے نہیں دیں گی ۔جارحانہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا فلسطین اورشام میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت بیگناہ انسانوں کوبے موت مرنے سے بچانے کیلئے اپناکرداراداکرے۔
دنیا میں بدامنی اورانتہاپسندی درحقیقت ناانصافی اورڈبل سٹینڈرڈ کاشاخسانہ ہے ۔پائیدارامن کاراستہ انصاف اورمساوات سے ہوکرجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ملک دوسری آزاد ریاست کیخلاف جارحیت کاارتکاب کرکے امن قائم نہیں کرسکتا ۔جولوگ جانوروں کے حقوق کیلئے تڑپ تڑپ جاتے ہیں وہ شا م کے نرم ونازک اورپھول سے بچوں کے مرجھانے پرکیوں کرب محسوس نہیں کرتے ۔امریکہ کے مقامی لوگ اپنے حکمرانوں کے جارحانہ عزائم کیخلاف سراپااحتجاج جبکہ مسلمان ملکوں کے عوام خاموش ہیں۔مسلمان ملکوں کوباری باری ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،اگرپاکستان سمیت مسلم حکمرانوں نے مزاحمت کاراستہ اختیار نہ کیا توآئندہ ان میں سے کسی ایک کی باری اٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے معصوم بچوں کاگناہ بتایاجائے ،ان کی زندگی کیوں چھینی گئی ۔شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کاکیاجواز ہے۔