واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن و امان کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لئے خطرناک ہیں۔
واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئےامریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور امریکا وفود کے تبادلے سے امن کو مزید فروغ دیا جارہا ہے۔ پاک بھارت حالیہ تنائو پر بات کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور عالمی امن کے لئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں بھارت کی طرف سے خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کرنا مایوس کن ہے، جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن و امان کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہے ، بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لئے خطرناک ہیں۔