افغانستان (جیوڈیسک) پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا افغانستان سیاسی پختگی پر یقین رکھتا ہے، پرامن افغانستان خطے اور اسلامی ممالک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
ماضی میں افغانستان پراکسی جنگوں کے لئے ایک میدان تھا اوراس وقت بھی ملک کے بڑے شہروں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امریکا کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ چین نے افغانستان کو تین سو بیس ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ملک میں معاشی بہتری کے لیے تمام بینکوں میں نئی اصلاحات لائی جائیں گی. متحدہ قومی حکومت ملک میں جاری مسائل سے لاپرواہ نہیں ہے۔