پرامن انتقال اقتدار پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی،یورپی یونین مبصر مشن

 

Election Day

Election Day

اسلام آباد(جیوڈیسک) یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گلہر نے پاکستان میں انتخابات کے روز دہشت گردی اور تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کی مخصوص سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائیاں جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں۔

پاکستان میں عام انتخابات کی نگرانی کرنے والے یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گلہر نے اسلام آباد میں دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں اور ان کے انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال پر یورپی مبصر مشن کے سربراہ نے کہا کہ پر امن انتقال اقتدار پاکستان کی بڑی کامیابی ہو گی۔پورپی یونین کے 140 مبصرین پاکستان میں عام انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔