لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی دہشت گردی کی لعنت کو ختم نہیں کر سکتے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ طالبان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو۔ لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور لاہور میں زیر اہتمام انٹرنیشنل مارکیٹنگ کانگرس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے اور قوم پھر بھی اکٹھی نہیں ہوئی۔
ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک دہشت گردی ختم نہ ہو۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کو قبضہ گروپوں سے نجات دلانا ہو گی۔