پرامن عوامی مظاہروں کو تشدد سے روکنا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے: علامہ عبدالخالق اسدی

MWM

MWM

اسلام آباد: پرامن عوامی مظاہروں کو تشدد سے روکنا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے حالات بدل چکے قوم کے حقوق غصب کرنے والوں کو عوام اقتدار کے ایوانوں میں نہیں رہنے دینگے سانحہ ماڈل ٹاوُن قوم ابھی بھولی نہیں 30 کے احتجاج کو روکنے کے لئے تحریک انصاف کیخلاف بربریت کا کوئی مظاہرہ کیا گیا تو حکمرانوں کو نہ اوبامہ بچا سکے گا۔

انہ شاہ عبدااللہ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ ان کے لئے مشکل وقت ٹل گیا ہے لیکن وہ جان رکھیں کہ جلد عوام اُن کا کڑا احتساب کرینگے لوٹی دولت واپس لی جائے گی۔

ان سے بے گناہوں کے خون کا حساب بھی مانگا جائیگاانہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے اور سٹیٹس کو کے پیدوار ایک طرف اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والے دوسری طرف ہے انشااللہ عوامی طاقت سے چوروں لٹیروں کو بھکر کے ضمنی الیکشن میں شکست فاش دینگے انہوں نے کہا پنجاب میں سیلاب متاثرین آج بھی در بدر اور ریلیف کے منتظر ہے لیکن خادم اعلیٰ پنجاب میڈیا پر اشتہاری مہم کے ذریعے اپنی کو تاہیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں۔

دراصل حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ان کے اقتدار کا مقصد ملک و قوم کو کنگال کرکے اپنے خزانے بھرنا ہے علامہ عبدالخالق اسدی نے سرگودہا میں ہونے والے عوامی جلسے کے لئے کارکنان رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔