ماسکو (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں۔
روسی دارالحکومت ماسکو میں بین الاقوامی سلامتی کی تيسری کانفرنس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، افغانستان میں عوام اور قیادت پر مشتمل مصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بیان الاقوامی سلامتی اور افغانستان سے متعلق ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان سمیت، نیٹو، ایساف، امریکا سمیت مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔