پیرمحل اضافی بستی بی پلاٹ میں قبضہ گروپ کے افراد اپنی کاروائی میں مصروف
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل اضافی بستی بی پلاٹ میں قبضہ گروپ کے افراد اپنی کاروائی میں مصروف تھے کہ مکان مالک خواتین نے انہیں مکان مسمار کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر طیش میں آ کر قبضہ گروپ نے دو خواتین پر بہیمانہ تشدد کر نا شروع کر دیا اطلاع ملنے پر کوریج کے لئے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ سید نیئر عباس شاہ موقع پر پہنچے اور قبضہ گروپ نے اپنی گھنوئونی کاروائی پر پردہ ڈالنے کیلئے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی مگر صحافی سے مزاحمت پر قبضہ گروپ کے سرغنہ محمد علی نے اپنے ساتھیوں سمیت ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔
واقعہ کی فوری اطلاع بذریعہ 15 پولیس کو دی گئی مگر چوکی انچارج دور کھڑا قبضہ گروپ کی حمایت میں تماشہ دیکھتا رہا صحافی پر قاتلانہ حملے کے بعد کاروائی پوری کرنے کیلئے قبضہ گروپ کے ایک افراد محمد علی کو گرفتار کر کے باقی سب افراد کو موقع سے فرار کروا دیا زخمی ہونے والی خواتین اور صحافی نیئر عباس شاہ نے میڈیکل لیگل حاصل کر کے تھانہ پیرمحل میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست گزار دی تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
پیرمحل صحافی برادری نے آزادی صحافت پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قبضہ گروپ کے تمام افراد کی گرفتاری اور فوری اندراج مقدمہ کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com