پیر محل (نامہ نگار)پیر محل ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اہتمام پیر محل کی عوام میں اپنے حقوق کی اگا ہی کو اجا گر کرنے کے لئے ایک پر امن واک کی گئی جس میں اہلیا ن پیرمحل کے تمام مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کا اختتام اللہ والا چو ک میں ہوا واک میں شریک شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کا ر ڈ اٹھا رکھے تھے۔
جن پر پیر محل تحصیل میں T M A کی مستقل طور پر تا عیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے واک کے ا ختتام پر پیر محل ڈویلپمنٹ کو نسل کے آرگنائزر میا ں خادم حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے بتیس کروڑ روپو ں کی لاگت سے پیر محل تحصیل میں واٹر سپلائی کا کام جو زیر تعمیر ہے اسے تجربہ کار انجینئرز کی زیر نگرانی کروایا جائے اڑھائی کروڑ روپو ں کی لاگت سے تعمیر شدہ لائبریری جس کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔
اسے جلد سے جلد عوام کے لئے کھولا جا ئے تحصیل پیر محل کو تحصیل کی بنیا دی سہولیات فراہم کی جا ئیں تحصیل پیر محل میں T M A کی تا عینا تی کی جا ئے شہر میں ریسکیو 1122 کا سب آفس فوری قائم کیا جائے اورآئے روز شہر میں چو ری اور ڈکیتی کی واردا تیں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انکی روک تھام کے لئے موئثر لاعہ عمل تشکیل دیا جائے۔