پیرمحل : بلدیاتی الیکشن نادرا کا نئے ووٹوں کے اندراج سے انکار
Posted on November 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : بلدیاتی الیکشن نادرا کا نئے ووٹوں کے اندراج سے انکار ،،،ضلعی الیکشن کمیشن کے افسران کے لیے سونے کی چڑیا ایک ایک وارڈ میں پچاس سے سو تک جعلی ووٹوں کا اندراج ہونے لگا رشتہ داری اقرباء پروری کی بنیاد پر تمام ضابطے پامال الیکشن کمیشن جعلی ووٹوں کے اندراج کو فی الفور ختم کرے متاثرین تفصیل کے مطابق ڈویژنل الیکشن کمشنر عابد سرگانہ کی ایماء پر ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر میاں اکبر نے نئے ووٹوں کے اندراج میں قانونی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے اپنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کئی وارڈ میں 50سے 100تک جعلی ووٹوں کا اندراج کرڈالا شماریاتی کوڈ 161100305 وارڈ نمبر12لوئر کالونی پیرمحل میں 65مردوخواتین کا ایک ہی گھر میں اندراج کر دیا گیا۔
حالانکہ ان افراد کے مختلف چکوک کی یونین کونسلوں میں پہلے سے ووٹوں کا اندراج موجود ہے جب الیکشن کمیشن کے ضلعی افسر میاں اکبر سے موقف معلوم کیا تو انہوںنے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا الیکشن کمیشن کے ماتحت اہلکاران کا کہنا ہے ہم تو افسران کا حکم ماننے کے پابندہے ہم کیا کرسکتے ہیں متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ، چیف جسٹس ہائی کورٹ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، الیکشن کمیشن پاکستان ، صوبائی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جعلی بوگس ووٹوں کے اندراج کو روکا جائے جعلی ووٹ درج کرنے والے اور کروانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے یادر ہے کہ نادر ا نے ضلعی الیکشن کمیشن کی طرف سے بھیجی گئی لسٹوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس لسٹیں ضلعی الیکشن کو بھیج دی ضلعی الیکشن کمیشن نے ہاتھ سے اندراج کرکے لسٹیں بناکر الیکشن سے پہلے دھاندلی کی بدترین مثال پیش کر دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com