پیر محل کی خبریں 25.08.2013

ڈی ڈی ایچ اوکمالیہ کا تحصیل ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ حکیموں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن
پیرمحل: ڈی ڈی ایچ او کمالیہ کا تحصیل ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ حکیموں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن عطائی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں حکمت کی آڑ میں متعددی بیماریاں پھیلاتے ہوئے گرفتار تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج درجنوں حکیم، عطائی ڈاکٹر ، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہر کاروائی سے بچ نکلے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر جعلی حکماء ،عطائی ڈاکٹر وں ہڈی جوڑ توڑ کے ماہروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد امین ڈی ڈی ایچ او کمالیہ نے ظہیر الدین تحصیل ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ محلہ غوثیہ آباد پیرمحل میں جعلی ڈاکٹر محمد اشرف ولد علی محمد گجر کو بغیر ڈگری ایک ہی سرنج سے لوگوں کا علاج کرتے ہوئے متعدی بیماریاں پھیلانے اور جانوروں کو لگانے والی ادویات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑکر تھانہ پیرمحل پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ کریک ڈائون کے دوران درجنوں حکیم، عطائی ڈاکٹر، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود چھوڑدیے گئے جن کے خلاف نہ تومقدمات درج کروائے گئے نہ ہی ان کے کلینک کو سیل کیا گیا سماجی فلاحی حلقوںنے نیم حکیموں، عطائی ڈاکٹر وں، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہر وں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ایس ڈی او سٹی رائو عابد بشیر کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیم کے چھاپے
پیرمحل: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ایس ڈی او سٹی رائو عابد بشیر کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیم کے چھاپے چاربجلی چور گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ڈی او سٹی رائو عابد بشیر کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیم نے چک نمبر673/14گ ب میں محمد رمضان ولد وہاب بھٹی کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر مقدمہ درج کروادیا چک نمبر 320 گ ب میں جاوید اقبال کا میٹر سلو کرتے ہوئے سلطان محمود ولد بندو خان سکنہ جھنگ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا چک نمبر 686/27 گ ب کے رہائشی محمد زاہد ولد محمد علی کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ملزمان کے خلا ف تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوٹا کاشتکار ہوں کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے دم لونگا
پیرمحل: چھوٹا کاشتکار ہوں کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے دم لونگا کھیکھاذیل کو نہری پانی کی کمی دور کرکے ٹیل تک پانی کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے جلد ازجلد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو شفارشات پیش کرونگا ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نے کھیکھاذیل کے وفد جس کی قیادت ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ہمراہ رانا عمران منج ایڈوکیٹ صدر بار پیرمحل محمد قاسم بھٹی چیئرمین پیڈا دیگر کے ساتھ ملاقات میں کیا انہوںنے کہا پیرمحل میں جلد ازجلد جج کی مستقل تعیناتی کے لیے چیف جسٹس کو منظوری کے لیے شفارشات پیش کرونگا کیونکہ انصاف کی فراہمی جلد سے جلد ہو میرا دیرینہ خواب ہوگا کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرے اولین مشن میں شامل ہے کیونکہ نچلی سطح پرکسانوں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں خود چھوٹا کاشتکار ہوں کاشتکاروں کے مسائل کو بنیادی سطح پر حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر وفد میں چوہدری فقیر محمد، چوہدری جاوید ریاض، افتخار احمد، جاوید اکبر، چوہدری رشید احمد، میاں عابد ایڈوکیٹ ،مہر فلک شیرنکیانہ بھی شامل تھے۔