پیر محل (جیوڈیسک) پیر محل کی رہائشی خاتون حسینہ بی بی سے اس کے دوسرے شوہر نے طلاق لینے کا بدلہ لینے کے لیے خاتون کے پہلے شوہر، بیٹی، سسر اور بھائی کو قتل کر دیا۔ ملزم قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔