پیر محمد رفیق احمد مجددی کا منعقد رائیٹرز فورم گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: اس لاقانونیت، بے روزگا ری غربت افلاس افراتفری معاشرتی ناہمواریوں کے دور میں قلم کے ذریعے حق کو غالب اور مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اہم اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قلم کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔قلم ہی حصولِ علم کا ذریعہ ہے۔ہمارے اسلاف نے قلم کے ذریعے ہی اچھے امن پسند اسلامی معاشرے کے قیام میں گراں قدر اقدامات کیے۔

ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد رائیٹرز فورم گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ آج پرنٹ میڈیا ایک طاقت بن کر اُبھرا ہے۔اس سے وابستہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ سچا لکھیں ۔سچائی کا ساتھ دیں۔تاکہ بھائی چارے اور اسلامی تعلیمات سے مزیّن معاشرہ قائم ہو سکے ۔اسی میں ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بھلائی مضمر ہے ۔اجلاس میں حاجی شاہد محمود گھمن صدر،عمران اعظم رضا جنرل سیکرٹری،حکیم نسیم صادق نائب صدر،ڈاکٹر راشد سندھو،ناصر اقبال مہر،میاں فاروق عارف،سلطان احمد گوجر، گلریز خان،محمد اقبال جوئیہ،منظور الہٰی مغل،حکیم محمد جمیل عاصی،میاں راشد مظہر، علامہ نوید اقبال مجددی،محمد ندیم احمد مجددی،محمد شہزاد احمد مجددی،واراکین ادارہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔