پیر پگارا نے نجی مصروفیت کے باعث مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے آج مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے افطار پر ملاقات کرنا تھی۔
مسلم لیگ ن کے وفد نے کراچی آمد پرپیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی توپیر پگارا نے نجی مصروفیت کی بنا پر ملاقات سے معذرت کر لی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک سے دو روز میں پیر پگارا سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماں کی ملاقات متوقع ہے۔