پیرمحل، ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ عملہ کو یرغمال بناکر نقدی لوٹ کر فرار
Posted on August 15, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل: پانچ کس میں مسلح ڈاکوئوں پٹرول پمپ عملہ گن مین کو یرغمال بناکر گن او رنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر674/15گ ب پر موجود شیل کمپنی کا پیرمحل فلنگ اسٹیشن جو ٹھیکیدار مجید ثمینی کی ملکیت ہے۔
رات کے وقت پانچ کس مسلح نامعلوم ڈاکو آئے پٹرول پمپ عملہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 69ہزار روپے اور گن مین سے گن لے کر فرار ہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی دوکس نامعلوم ڈاکوئوں نے بائی پاس بھسی روڈ پر موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل چھین لی۔