پیرمحل کی خبریں 28.07.2013

محدود وسائل ، ملازمین کی عدم دستیابی تحصیل پیرمحل میں ٹی ایم اے پیرمحل کا نہ ہونا قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن میں بڑی رکاوٹ ہے
پیرمحل( نامہ نگار) محدود وسائل، ملازمین کی عدم دستیابی تحصیل پیرمحل میں ٹی ایم اے پیرمحل کا نہ ہونا قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن میں بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل عدنان ارشاد چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دیاگیا مگر شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامی امور کی معاونت کے لیے موزوں ترین ادارہ ٹی ایم اے پیرمحل نہ بنایا جس سے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی بساط سے بڑھ کر قبضہ مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں کرکے کروڑوں روپے کی اراضی کو واگذارکروارہے ہیں انہوںنے کہا کہ کارکردگی کا انحصار اداروں کے قیام اور ان میں تعینات عملہ کی محنت کا ثمر ہوتا ہے اگر ادارہ سرے سے موجود ہی نہ ہوتو کارکردگی کو جانچنا محال ہوتا ہے پیرمحل شہر اور اس کے گردونواح میں کروڑوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی موجود ہے جس پر بااثر قبضہ مافیا قبضہ کرنے کے درپے ہیں قبضہ مافیا کی مجرمانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے انسداد قبضہ مافیا ٹیم کا قیام عمل میں لاتے ہوئے کسی بھی قسم کی غیرقانونی کوشش کو بھرپور انداز میں ناکام بناتے ہوئے سرکاری رقبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہیں انہوںنے کہا قبضہ مافیا جوکہ نہ صرف حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے درپے ہیں بلکہ اس قبضہ مافیا کی مذموم کاروائیوں کی زد میں عام لوگ آتے ہیں جن کو یہ لوگ سرکاری زمین فروخت کرکے اپنے دام وصول کرکے نہ صرف غیر قانونی کام میں ڈال دیتے ہیں بلکہ ان لوگوں کوجمع پونجی سے محروم کردیتے ہیں انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ کسی بھی پلاٹ کی خرید وفروخت کے وقت اس بات کو ممکن بنائیں کہ یہ اراضی حکومت پنجاب کی تونہیں اور فروخت کرنے والے قبضہ مافیا کے اراکین سے تعلق رکھتے ہوں تو فی الفور میرے دروازے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں بروقت کاروائی کرکے نہ صرف ان قبضہ مافیا سے عام شہریوں کی رقوم نکلوا کردیں گے بلکہ فوجداری مقدمات درج کروائیں گے انہوںنے کہا کسی بھی سرکاری افسر کو اپنی نوکری عباد ت سمجھ کرکرنی چاہیے کیونکہ سرکاری افسر حکومت کا ملازم ہی نہیں بلکہ عوام کا خادم بھی ہوتا ہے اسی نظریہ کے تحت اپنی خدمات کو شعار بنایا جس کو جاری ساری رکھیں گے ناجائز تجاوزات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا ہر گائوں دیہات چھوٹے بڑے میں 30سے 40مکانات ناجائز طورپر تعمیر کیے ہوتے ہیں علاوہ ازیں لوگوں نے اپنے مکانات کے برابر جگہ پر آگے تھڑے بناکر اپنی گلیوں کو تنگ کررکھا ہے جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معاشرہ کے فطری عمل کی خلاف ورزی بھی ہے اس سے مفاد عامہ میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ گائوں دیہات کاقدرتی حسن ختم ہوجاتا ہے تحصیل پیرمحل میں موجود دیہاتوں او رگائوں کے لوگوں میں نچلی سطح پر کمیٹیاں بناکر آگاہی مہم کے ذریعے گائوں اور دیہاتوں کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرتے ہوئے ماڈل دیہات بنائیں گے جو اپنی مدد آپ کے تحت عوامی جذبہ مہم کے تحت ہونگے جس میں ہر گائوں کے مکین خیر سگالی جذبہ کے تحت ناجائز تعمیرات کو ختم کرکے گائوں کے حسن کو قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہزاروں روپے مالیت کی گندم چوری،حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا سمیت مختلف واقعات میں مقدمات درج
پیرمحل( نامہ نگار) ہزاروں روپے مالیت کی گندم چوری،حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا سمیت مختلف واقعات میں مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر674/15گ ب کے رہائشی محمد اسلم ولد علی محمد آرائیں نے چک نمبر675/16گ ب میں زرعی رقبہ مربع نمبر72کیلہ نمبر6سے مسمیان 30من گندم مالیت 45ہزارروپے ملزمان دین محمد ولد نورمحمد، محمد مشتاق ، احمد دین اصغر علی ہمراہ 11کس نے چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا تفصیل کے مطابق 57/2 ٹکڑا کے رہائشی ذوالفقا رولد احمد کی بیٹی مسماة ساجد بی بی کو محمد ندیم ، حمید ولد دوست ، خضر حیات ساکنان بہاولپور نے حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے کارمیں لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لائوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جامع مسجد اہلحدیث بی پلاٹ کے اما م حافظ محمد عمران ولد عبداللہ کو تھانہ پیرمحل پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا نامعلوم چوروں نے چک نمبر 323گ ب کے رہائشی وسیم انجم ولد منظور انجم کو موٹرسائیکل نمبرFDM-5657 قسم CG125 جو عمر ہسپتال پیرمحل کے باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزم عثمان علی ولد احمد بخش سکنہ لوئر کالونی پیرمحل سے پسٹل30بور برآمد ہونے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چارکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کا ڈاکو ناکہ موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل نقدی موبائل فون سے محروم
پیرمحل( نامہ نگار) چارکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کا ڈاکو ناکہ موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل نقدی موبائل فون سے محروم تفصیل کے مطابق چک نمبر334گ ب کار ہائشی شاہد اقبال موٹرسائیکل پر سوار کھی کھا روڈ پر جارہا تھا کہ چارکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی اور فرارہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناموس صحابہ کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کے لئے تیار ہے
پیرمحل( نامہ نگار) ناموس صحابہ کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کے لئے تیار ہے شام میں نواسی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم جگرگوشہ بتول سید ہ بی بی ز نیب اور حضرت خالد بن ولید کے مزارات اقدس پر حملہ اصلی دہشت گردی ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے عالم اسلام کے حکمرانوں نے ناموس صحابہ کے مسئلے پر بزدلانہ کردار ادا کیا شامی باغیوں کی آڑ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں،جنہوں نے مزارات صحابہ اولیا کرام پر حملے کئے اور انسانیت کا قتل کیا ،ان خیالات کااظہار نعیم اختر جانباز نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے بہت دیر سے طاغوتی طاقتیں کبھی نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ،کبھی اولیا کاملین کے مزارات پر حملے اور کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جزبہ ایمانی کا امتحان لے رہی ہیں اب شام میں نواسی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم جگرگوشہ بتول سید ہ بی بی ز نیب اور حضرت خالد بن ولید کے مزارات کی بے حرمتی کرکے عالم اسلام کو پیغام د ے دیا ہے کہ تمام ملت اسلامیہ دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائے اگر اب بھی عالم ا سلام ایک پلیٹ فارم پر متحدنہ ہو ئے تو ہم اپنے آپ کومسلمان کہلوانے کے بھی حقدارنہیں رہیں گے کیونکہ حضرت بی بی ز ینب اور حضرت خالد بن ولید کے مزار پر دھماکہ پوری عالم اسلام پر حملہ ہے ،صحابہ کرام واہل بیت عظام اور اولیا کاملین کے مزارات پرحملے ایک سوچی سمجھی سازشوں کانتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے فروغ کیلئے حضرت سیدہ بی بی زینب کاکردار قابل فخرہے ،جنہوں نے کربلامعلی سے لے کر شام تک دین اسلام کی تبلیغ کی اور اپنے نا نا کے دین کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔