اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ اسلام آباد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھورکی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
پیمرا کے ایک پرائیویٹ ممبر اسرار عباسی نے عدالت میں قائم مقام چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جسٹس نور الحق قریشی نے کیس کی سماعت کے بعد قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تعیناتی کے نو ٹی فکیشن کے ساتھ کمال الدین ٹیپو کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔
پیمرا کے ایگزیکٹیو ممبر کمال الدین ٹیپو کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔