پیمرا مسلم لیگ ن کی ترجمانی کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے

Pemra

Pemra

اسلام آباد (پریس ریلیز) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(رجسٹرڈ) کے مرکزی سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری، چیئرمین شبیر حسین طوری، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی، سینئروائس چیئرمین اعجاز بٹ، وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف، میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم پنجاب کے صدراحسان الحق چورہدی نے اپنے مشترکہ بیان میں پیمرا کی جانب سے اے آر وائی کے پروگرام لائیو و دشاہد مسعود : پر 45دن کی پابندی کو آزادی صحافت پر ایک اور کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا مسلم لیگ ن کی ترجمانی کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے چیئرمین پیمرا ابصار عالم جو خود ایک صحافی ہیں۔

ان کو اس طرح کی پابند لگانا زیب نہیں دیتا صحافی معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں جو معاشرہ آزاد رہ کر اپنے قلم وآواز سے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد نہ کرسکے ایسی آزادی کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں پاکستان میں جمہوری حکومت ہویا مارشل لاء ہمیشہ آزادی صحافت پر کاری ضرب لگاکر قلم کی حرمت کا پامال کیا جارہا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیںآل پاکستان جرنلسٹس کونسل ایسے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا جبکہ سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ملک بھر کے صحافی برادری یوم سوگ کے عمل سے گزرہی ہے ایسی صورت حال میں پیمرا کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے لائیودو شاہد مسعور پروگرام پر پابندی کی وجہ سے ملک بھر کے صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی ہے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) اس سلسلے میں جلد ہی ائندہ کا لائحہ عمل اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے صحافیوں کے تحفظ وحقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اے آر وائی کے پروگرام پر لگائی جانے والی پابندی ختم کی جائے۔