پیمرا کے فیصلے کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

Protests

Protests

لندن (جیوڈیسک) جیو نیوز کی بندش کے خلاف لندن میں مختلف صحافتی اور سیاسی تنظیموں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جیو کا لائسنس فوری بحال کیا جائے۔ مظاہرے میں مختلف صحافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ارکان اورعہدیداروں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے جیو کی بندش کے خلاف اور جیو کے حق میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جیو کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی اور سماجی تنظیموں کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جیو کے لائسنس کو فوری طور پر بحال کیا جائے، جیو نیوز کا موقف سنے بغیر پیمرا کا اقدام غیر آئینی ہے۔