کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو نے اسپتال جاکر حامد میر کی عیادت کی اور اس موقع پر انہیں مشورہ دیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو حامد میر علاج کیلیے امریکا چلے جائیں۔
حامد میر کی عیادت کے موقع پر سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ حامد میر بہت باہمت آدمی ہیں ، انہیں دیکھ کر اطمینان ہوا ، تاہم انہیں ٹانگ میں لگی گولیوں کا آپریشن امریکا میں کرواناہوگا۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ وہ کسی بھی چینل پر پابندی کیخلاف ہیں، اگر جیو پر پابندی لگی تو سارا میڈیا گھٹ جائے گا ، پیمرا کو دباوٴ میں آکر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے ۔اس موقع پر حاصل بزنجو نے کہاکہ حامد میر کی زندگی ان کے لیے بہت اہم ہے، جتنی جلدی ممکن ہو وہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔