اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ پیمرا کے پرائیویٹ ممبران نے ایک مرتبہ پھر اپنا تماشا لگایا ہے، ایسے اہم فیصلے میں کورم کی نہیں اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، پرائیویٹ ممبران نے کھلم کھلا پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کی، خلاف ورزی کرنے و الے ارکان کو حکومت برطرف بھی کر سکتی ہے۔
جاوید جبار کا کہنا تھا کہ پیمراجیو کے خلاف پروپیگنڈے پر کیوں خاموش ہے؟ جیو کے خلاف دوسرے چینلز پر جو کچھ چلایا جا رہا ہے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ کیا کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈلوا کر جیو کی نشریات بند کرانا درست ہے؟