پیمرا پرائیویٹ ارکان کو شوکاز نوٹس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے ، فیصلہ جسٹس نور الحق قریشی نے تحریر کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو آج کے اجلاس سے روک دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگلی سماعت تک پرائیویٹ ممبرز کو جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے حکم پر پیمرا کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران کی تقرری غیر قانونی طور پر کی گئی۔ پیمرا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر 21 گریڈ کا افسر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کمال الدین ٹیپو کی تقرری سے متعلق وزیر اطلاعات سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔