لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، سزائے موت پر عمل درآمد کے سلسلے میں نہ کوئی رکاوٹ ہے نہ قانون میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدارتی استثنی ختم ہوتے ہی صدر زرداری کے خلاف عدالتوں میں کیس خود بخود کھل جائیں گے۔
اس میں ن لیگ کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی عام انتخابات میں نہیں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہوئی، ان انتخابات کی دھاندلی اور کرپشن میں سونامی گم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 67 فیصد ارکان غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن چاہتے ہیں۔