سزائے موت کے خاتمے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Supreme Court

Supreme Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سزائے موت کے خاتمے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ نہ ہونے کے باعث سزائے موت کے 9 ہزار سے زائد قیدی کال کوٹھریوں میں پڑے ہیں۔پوری دنیا میں سزائے موت ختم ہو چکی ہے پاکستان میں بھی ختم کی جائے۔