سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Death Penalty

Death Penalty

لاہور (جیوڈیسک) چار سو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانیوالی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے چار سو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے معاملہ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

جبکہ ان قیدیوں میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جو بیس سے پچیس سال کی عمر قید پوری کر چکے ہیں اور قانون کے تحت جو قیدی عمر قید کی سزا پورے کر لے اسے سزائے موت نہیں ہو سکتی لہذا سزائے موت کے فیصلوں پر عمل درآمد روکا جائے۔