سزائے موت پر پابندی کا خاتمہ، جیلوں پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا

Prisons

Prisons

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے اعلان کے بعد جیلوں پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان جیلوں میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کے قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم سمیت کئی خطرناک قیدی ہری پور، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کی بڑی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ملاقات کیلئے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ چھتوں پر شارپ شوٹرزبھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں پاک فوج کی 2 کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں رینجرز کے جوان بھی پہلے سے تعینات ہیں۔