امریکی ریاست پینسلوینیا کی کانٹی مکین میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ریاست پینسلوینیا کی کانٹی مکین کے ہائی وے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد دو بچوں سمیت تفریحی کے لیے کھیتوں کا رخ کر رہے تھے کہ مخالف سمیت سے آنے والی تیز رفتار کار ان کی جیپ سے جا ٹکرائی۔
جس کے نتیجے میں چھ اور بارہ سالہ بچے موقع پر ہلاک جبکہ چار افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی موت سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔