واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگان نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں شام میں ہونے والے ایک اتحادی فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک معروف رہنما نشانہ بنا اور ہلاک ہوا۔
پینٹاگان کے پریس سکریٹری پیٹر کوک نے جمعرات کو بتایا کہ پیر کے روز ادلب کے قریب کی گئی کارروائی میں ابو الفراج المصری ہلاک ہوا۔
کوک نے المصری کی ہلاکت کو ’’القاعدہ کی سینئر قیادت کے لیے خاصے انتشار کا باعث ہے‘‘، اور ’’ان کی جانب سے بیرونی حملوں کی منصوبہ سازی کی صلاحیت پر ضرب کے مترادف ہے‘‘۔
پینٹاگان نے پیر کے روز کی گئی اس کارروائی کے فوری بعد اس بات کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق میں تین دِن لگے۔