پنٹاگون کا F-16 کے ریڈار اپ گریڈیشن کیلئے 7.2 ملین ڈالر کا ٹھیکہ

F-16

F-16

کراچی (جیوڈیسک) محمد رفیق مانگٹ امریکی میڈیا کے مطابق پنٹاگون نے پاکستان کے لڑاکا طیارے ایف سولہ کے ریڈار انٹرآپریبلٹی مسئلے کو حل کرنے کے لئے 72 لاکھ ڈالر کا فراہم کیے ہیں۔

یہ رقم پاکستان اور تھائی لینڈ کے ایف سولہ طیاروں کے متاثرہ حصوں کے لئے ہے۔ امریکا نے ایف سولہ طیاروں کے ریڈار کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ ٹیکساس کے فورٹ ورتھ کی لاک ہیڈ مارٹن ایئروناٹکس کمپنی کو دیا گیاہے۔ ایف 16 طیاروں کی پیداوار کے اس ترمیمی معاہدے کے تحت ٹھیکہ 7,253,896 ڈالر کا ہے۔

پاکستان اور تھائی لینڈ کے ایف 16 طیاروں کے radar interoperability کا کام ٹیکساس کی کمپنی 30اپریل 2016 تک مکمل کرے گی۔ یہ ترمیمی ٹھیکہ پنٹاگون کی طرف سے ایف سولہ طیاروں کی پیداوار کے مجموعی کنٹریکٹ 430,377,045 میں اضافہ ہے۔معاہدہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے لئے 100 فیصد فارن ملٹری سیلز کی حمایت کرتا ہے۔