پینٹاگون پاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سازوسامان کی واپسی پر خوش

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سازوسامان کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ اس وقت امریکا افغانستان سے 20 فیصد فوجی سامان کی منتقلی پاکستان کے راستے کر رہا ہے جسے بڑھا کر 30 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اہلکارکے مطابق پینٹاگون میں زمینی راستوں سے سامان کی منتقلی 60 فی صد تک کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ اپریل سے اب تک تقریبا نصف سے زائد فوجی سازو سامان فضائی راستے سے مشرق وسطی اور پھر وہاں سے امریکا منتقل کیا جا چکا ہے۔ جدید ہتھیار اور حساس آلات طیاروں کے ذریعے ہی منتقل کیے جائیں گے۔ 2014 کے آخر تک امریکا 24 ہزار گاڑیاں اور 20 ہزار دیگر سازو سامان منتقل کریگا۔