کراچی : حق پرست نمائندوں کو قائد تحریک الطاف بھائی کی جانب سے حق پرستی کی جو تربیت ملی ہے اس کو بھر پور طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تاکہ قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرستوں کا نام مذید روشن ہو سکے اور عوام حق پرستوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو برسوں یاد رکھیں حق پرست قیادت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے اور خلوص دل سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون محمد یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ لانڈھی زون سلیم رضا اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ عوام الناس کو بہتر سے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے شب روز مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمار ا شہر آلودگی سے پاک ہوگا تو صحت مند معاشرہ جنم لے گا اور جب صحت مند معاشرہ جنم لے گا تو نوجوان نسل ذہین اور باصلاحیت ہوں گے اس سلسلے میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور صفائی مہم کے ذریعے کورنگی کو ہمیشہ اسی طرح صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام میں شعور بیدارکیا جارہاہے اور انتظامیہ نے علاقوں کے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے جوکام کئے ہیں اور اس بات کا اعتراف عوام کی جانب سے ہو رہا ہے۔