لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔پانی خشک ہونے سے قبل نقصانات کی تلافی کردی جائیگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ہیڈ تریموں جھنگ اور چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے دورے کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو انیس سو بہتر کے بعد تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں خود موجود رہیں۔
وزیراعلیٰ نے دریاوٴں کے نزدیک رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر خالی کردیں۔شہبازشریف نے بھوانہ کے سیلاب زدہ گاوٴں ڈالی منگینی سمیت دیگر متاثرہ دیہات میں جاکر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین میں امدادی سامان اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔