کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام یقینا قوم کے صحتمند مستقبل کیلئے ایک خوش کن نوید ہے اگر یہ کرپشن اور طبقاتی جبر و استحصال سے محفوظ رہے۔
یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما¶ں امیر علی سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی‘ صالح محمدسولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ غلام اللہ عباس سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اور دیگر نے وزیراعظم کو قومی صحت پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان قوم کو بڑے بڑے خواب دکھاتے ہیں ‘ خوش خبریاں سناتے ہیں اور پروگرام و پالیسیاں بناتے ہیں مگر کسی بھی چیز کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ بذات خود سیاسی و مادی فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
اللہ کرے کہ وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام حکومت و سیاست کی ا س روایت سے پاک اور محفوظ رہے۔