فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رمضان میں اشیائے خوردونوش پر ریلفی دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رہنما سابق ناظم بلدیاتی امیدوار برائے چیئرمین یو سی 101مسعود آباد ارشد صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی سستی اور معیاری چیزوں کی فراہمی حکومت کی اولین تریح ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ڈی سی او’ سی پی او آر پی او کمشنر رمضان بازاروں کا دورہ کریں۔
مہنگی اشیاء مصنوعات فروخت کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزائیں دیں رمضان المبارک بازاروں میں غریبوں کو سستی اشیاء فروخت کرنے پر سبسڈی دی ہے رمضان پیکج دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں دن رات کوشاں ہیں۔