کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قوم افواج پاکستان پر اعتمادو فخر کرتی ہے کیونکہ افواج پاکستان نہ صرف ملک کی قومی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے بلکہ استحکام پاکستان اور عوام پاکستان کے تحفظ کے ساتھ ملک میں امن و امان کی ضامن بھی ہے جبکہ ناگہانی آفات میں بھی قوم کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امدادوبحالی کا فریضہ بھی ہمیشہ جانفشانی و دیانتداری سے انجام دیتے ہوئے ایثاروقربانیوں کی عظیم مثالیں بھی رقم کرتی رہی ہے یہی وجہ ہے۔
قوم افواج پاکستان پر فخر و اعتمادکرتی ہے اور ہمیشہ آرمی چیف کو قوم کا مکمل اعتماد حاصل رہا ہے اور موجودہ سربراہ عساکر جنرل راحیل شریف مشکل کی اس گھڑی میں جو قومی کردار ادا کررہے ہیں اس پر قوم انہیں انتہائی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور جب تک قوم کا اعتماد راحیل شریف کو حاصل ہے ان کیخلاف کسی کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے آرمی چیف کی تبدیلی کیلئے آرمی افسران اور سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا اعتماد اور فوج کی تنظیم راحیل شریف کی طاقت ہے اور اللہ کی رضا کے ساتھ اس طاقت کے ہوتے ہوئے راحیل شریف کیخلاف کوئی سازش کامیاب ہوسکتی ہے اور نہ ہی کوئی فوج میں گروپ بندی ‘ دراڑیں ڈالنے اور اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب ہوسکے گا۔