مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/2/2016

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سلیم عرف لڈو ڈکیت گینگ کے پانچ افراد گرفتار، سرغنہ فرار، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید، و بندوقیں، ایک موٹر سائیکل، 81موبائل فون،50ہزار روپے نقدی ودیگر مال مسروقہ برآمد ،ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او امجد ڈوگر کو نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے تھانہ مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برئوے کار لاتے ہوئے سلیم عرف لڈو ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان ندیم عرف دیمی، راشد ماچھی، عابد، شہباز سقہ، تنویر عرف لپھڑا کو گرفتار کرلیا جبکہ گینگ کا سرغنہ سلیم عرف لڈو تا حال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ڈکیت گینگ کے قبضہ سے دو بندوقیں، ایک موٹر سائیکل، 81موبائل فون،50ہزار روپے نقدی، 20خالی پرس، کار توس ودیگر مال مسروقہ بر آمد کر لیا، مذکورہ عرصہ داراز سے مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات سے وڈانہ، سرہالی روڈ، پکی حویلی، راجباہ رام تھمن ودیگر مقامات پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی مرزا عارف رشید نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، عوامی حلقے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، اپنی ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک یا جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گزشتہ روز دفتوہ میں قتل ہونے والے رانا انور کا مقدمہ 9افراد کے خلاف درج، ملزمان نے اس سے پہلے اشرف کو بھی قتل کیا تھا جس کی پیروی سے روکنا چاہتے تھے،ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس وردیوں میں ملبوس 9افراد نے نواحی گائوں دفتوہ میں فائرنگ کرکے رانا انور کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، رانا انور کے ماموں محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج، مدعی محمد حسین کے مطابق میں اپنے بھانجے کو ملنے کیلئے آیا ہوا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس وردیوں میں ملبوس شبیر عرف چڑا، صفدر عرف چھبا،اکبر عرف اکی،بلال و پانچ نا معلوم نے فائرنگ کرکے میرے بھانجے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان شبیر وغیرہ نے اس سے پہلے بھی میرے بھانجے اشرف کو قتل کیا تھا جس کی پیروی رانا انور کر رہا تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے فائرنگ کرکے میرے بھانجے رانا انور کو قتل کر دیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انتظامیہ نے غفلت، ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا، کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کرنے پر سواروں کو لڑائی جھگڑے معمول بن گیا، تفصیلات کے مطابق نیا کرایہ نامہ جاری ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرایہ وصول کرنا معمول بنا لیا، ٹرانسپورٹر قصور سے وڈانہ کا کرایہ 7روپے کی بجائے 10روپے ، مصطفی آباد تک 12روپے کی بجائے 20روپے صوئے آصل تک 17روپے کی بجائے 30روپے ، کاہنہ کا 23کی بجائے 40اور چونگی امرسندھوتک 31کی بجائے 40روپے وصول کیا جا رہا ہے، انتظامیہ قابو پانے میں مکمل ناکام، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126